جامع مسجد فاروقیہ اصغر کالونی میں دستار فضیلت کی تقریب
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )عا لم دین مولانا عارف مدنی نے کہا ہے کہ قیامت کے دن ان حفاظ کا پروٹو کول دیکھ کر مسلمان افسوس کا اظہار کریں گے۔۔
کہ انہوں نے اپنے خاندان میں حفاظ کیوں پیدا نہیں کئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد فاروقیہ،اصغر کالونی میں دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں حفاظ کو اسناد اور شیلڈ بھی دی گئیں اور فلسطین کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔