حافظ آباد:کار کھائی میں جاگری،خاتون جاں بحق

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں موٹر وے پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے ایم ٹوپر تیز رفتار کار کا اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں کار موٹر وے سے نیچے کھائی گرگئی اور کار میں سوار ایک خاتون خالدہ اشرف جان موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمران اورمتوفیہ کی بیٹی صنم انور شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر نازک حالت کے پیش نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجایا گیا جہاں سے انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔