جماعت نہم کا امتحان،کنٹرولر کا مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ

جماعت نہم کا امتحان،کنٹرولر کا  مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انٹر بورڈ کے زیرِ اہتمام امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ جماعت نہم کا تمام مراکز پر پرامن اور خوشگوار ماحول میں امتحانات کا انعقاد جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد احتشام جان بٹ نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ وضع کردہ پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ کنٹرولرامتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام امتحانی عملہ کو باور کروایا کہ طلباء و طالبات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ہمیں ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی فرائض پوری دیانتداری، جانفشانی اور مستعدی سے ادا کرنے چاہئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں