ٹریفک وارڈنز آپس میں ہی جھگڑ پڑے ،دونوں معطل

ٹریفک وارڈنز آپس میں ہی جھگڑ پڑے ،دونوں معطل

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز آپس میں ہی جھگڑ پڑے ،لوگ بیچ بچائو کرواتے رہے ،سی ٹی او نے دونوں کو وارڈنز کو معطل کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک وارڈنز سلیم اور عرفان نوازکی کسی بات پر آپس میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی،جبکہ معاملہ ختم ہونے کی بجائے مزید بگڑ گیا،دونوں جانب سے سخت جملوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا،ٹریفک وارڈنز کے درمیان ہونیوالے اس جھگڑے کو دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچائو کروایا،تاہم اس بارے علم ہونے پر سی ٹی او عائشہ بٹ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیکر دونوں ٹریفک وارڈنز کو معطل کردیا اور ڈی ایس پی سول لائنز کو معاملے کی فوری انکوائری کرنے کا حکم بھی دیدیا ،چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس میں ایسا رویہ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں