گجرات :ڈی سی کا گڈ فرائیڈے‘ایسٹر کے حوالہ سے اجلاس

گجرات :ڈی سی کا گڈ فرائیڈے‘ایسٹر کے حوالہ سے اجلاس

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت آج گڈ فرائیڈے اور ایسٹر 20اپریل کے موقع پر امن و امان، صفائی، سکیورٹی، اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسر اور مسیحی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضال حیات تارڈ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، سید الطاف الرحمن، جواد الرحمٰن نظامی، پاسٹر یاسر پرویز گل، خادم علی خادم، منور کھوکھر، اور ذاکر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر اور گڈ فرائیڈے پر مسیحی برادری کی عبادات، دعائیہ تقریبات اور دیگر تقریبات کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون فراہم کریگی۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی، صفائی، اور روشنی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مؤثر طریقے سے سرانجام دیں تاکہ مسیحی برادری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اجلاس میں شریک مسیحی نمائندگان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام تقریبات پرامن ماحول میں اور مذہبی احترام کیساتھ منائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ ایسٹر اور گڈ فرائیڈے کے دوران خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر انتظامات کا جائزہ لیں اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں