رشوت لیتے میو نسپل کمیٹی کا کلرک اور پٹواری گرفتار

رشوت لیتے میو نسپل کمیٹی کا کلرک اور پٹواری گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے رشوت کے الزام میں میونسپل کمیٹی کے کلرک اور پٹواری محمد شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔۔

یہ کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک اصغر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرکے انتقال وراثت پاس کرنے کے عوض 25000روپے رشوت لینے والے پٹواری محمد شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔دوسری کارروائی سرکل آفیسر گجرات افضل گجر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کرکے میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے ریکارڈ کیپر امان اللہ کو لیٹ اندراج سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 30ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعل سازی اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانا ناقابل تلافی جرم ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں