ایسٹر ایثار، قربانی، صبر ،صلح، امن محبت کا درس دیتا ہے :ڈاکٹر مرقص شریف

گوجرنوالہ(سٹی رپورٹر )چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ایسٹر (عید قیامت المسیح ) کے موقع پر حیاتِ نو چرچ اور نواحی گاؤں خواصرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ۔۔
کہ ایسٹر ایثار قربانی صبر صلح امن محبت کا درس دیتا ہے ، آج بھی خداوند ان زندگیوں میں زندہ ہے جو اسے پیار کرتے ہیں ۔ ایسٹر خودی کا انکار ہے جس سے قربت خداوندی حاصل ہوتی ہے ۔پاسٹر مرقس شریف نے کہا کہ خدا کی مرضی پر چلنے والے جھوٹ فریب نشہ حرامکاری جادوگری حسد بغض سے نفرت اور انسانیت سے پیار کرتے ہیں ۔