سیالکوٹ:موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سیالکوٹ:موٹر سائیکل سواروں  نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، سٹی رپورٹر)سات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو تشدد کرکے زخمی کردیا، تشدد کی ویڈیو بھی بنالی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈالووالی میں عامر شہزاد کا17سالہ بیٹا حیدر علی پیزا شاپ کے پاس کھڑا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 7 نامعلوم ملزم وہاں آئے اور ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا،واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں