راہوالی میں جی ٹی روڈ پر نا درا دفتر قائم کر نے کا مطالبہ

راہوالی میں جی ٹی روڈ پر نا درا دفتر قائم کر نے کا مطالبہ

راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ نے ایم این اے محمود بشیر ورک سے مطالبہ کیا ہے۔۔

 کہ کنٹونمنٹ بورڈ و گردونواح کی لاکھوں آبادی والے دیہات و قصبات کے عوام کی سہولت کیلئے جی ٹی روڈ راہوالی پر وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیراعظم شہباز شریف سے نادرا آفس کی منظوری حاصل کی جائے ،گوجرانوالہ میں پہلے سے موجود نادرا آفس میں ضرورت مند شہریوں کا بے پناہ رش ہونے سے اس علاقہ کے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے علاقہ کے سینکڑوں خواتین و مرد و نوجوان قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم بنوانے سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کئی مرتبہ راہوالی کے عوام سے وعدہ بھی کیا لیکن ابھی تک نادرا آفس کی منظوری کی پیشرفت نظر نہیں آئی جس پر شہری اپنے رہنماؤں کی سردمہری سے پریشان ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل چھٹی مرتبہ محمود بشیر ورک کو اس علاقہ سے اپنے ووٹوں سے کامیاب کرایا ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں