کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے زیر اہتمام فلاور شو کا انعقاد

گلیا نہ (نامہ نگار ) کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے زیر اہتمام سالانہ فلاور شو کا انعقاد، جی او سی 17 ڈویژن کھاریاں میجر جنر ل اظہر یاسین مہمانِ خصوصی تھے ۔۔
بلوم فیلڈ ہا ل سکول کھاریاں کینٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،بچوں نے ماحول دوست تخلیقی سرگرمیوں، پھولوں سے سجے ماڈلز اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بلوم فیلڈہا ل سکول کھاریاں کینٹ اس موقع پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پرنسپل سعد یہ عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے طلباء کی کارکردگی پر فخر ہے ۔ ایسے پروگرام نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان میں قدرت سے محبت، ماحول کی اہمیت اور صفائی کا شعور بھی پیدا کرتے ہیں۔ ہم کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے مشکور ہیں جنہوں نے بچوں کو اظہار کا یہ خوبصورت موقع فراہم کیا۔مہمانِ خصوصی میجر جنر ل اظہر یٰسین نے بھی خطاب میں بچوں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر کامیاب اسکولوں، اساتذہ اور طلباء میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔ فلاور شو کا یہ انعقاد علاقے میں ماحول دوست سوچ کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال بن گیا۔