نوشہرہ ورکاں:شہری کی موٹر سائیکل چوری ،پو لیس مد عی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کرلی۔
بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے شہری کوانصاف کی فراہمی کے بجائے مایوسی سے دوچار کر دیا۔محلہ اسلام پورہ کے رہائشی مظہر حسین کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لاک توڑ کر لے گئے ،متاثرہ شخص نے قانونی کارروائی کے لیے مقامی تھانہ میں درخواست دی تو پولیس نے چوری کا مقدمہ مظہر کی مدعیت میں درج کرنے کے بجائے اے ایس آئی سجاد مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،حیرت انگیز طور پر پولیس نے ساڑھے3لاکھ روپے موٹرسائیکل کی مالیت صرف 35ہزار روپے لکھ کر اصل نقصان کو بھی نظرانداز کر دیا۔متاثرہ شہری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔