راہوالی:نو سرباز نے خاتون کو 2لاکھ 60ہزار روپے سے محروم کر دیا
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )نوسرباز نے خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر 2لاکھ 60 ہزار روپے نکال لیے۔
فاطمہ فیصل مقامی بینک سے رقم نکالنے کیلئے گئی جہاں موجود معمر شخص نے کہا کہ اپنا اے ٹی ایم کارڈ دو چیک کرنا ہے کہ رقم کیوں نہیں نکلتی، اسی بہانے خاتون کا کارڈ لیکر تبدیل کردیا بعد ازاں مختلف بینکوں سے رقم نکال لی ۔فاطمہ فیصل ساکن اولک بھائیکے کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے نوسر بازکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔