آ ر پی او کی گجرات میں کھلی کچہری ،4پو لیس افسر معطل
گجرات(سٹی رپورٹر )آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی ضلع گجرات میں آمد، کھلی کچہری کا انعقاد،تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز-II،تھانہ کنجاہ اور تھانہ منگووال کا سرپرائز وزٹ کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ کنجاہ اور علاقہ تھانہ منگوال (اکبر میرج ہال)میں ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے کھلی کچہری میں آئے 100 سے زائد سائلین کے مسائل براہ راست سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔15 سے زائد سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدارآمد کروا کر مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ شہریوں کی شکایات پر 4 پولیس افسر وں کو معطل بھی کیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے ۔