وارڈن کے سینیٹری ورکرپرتشددکیخلاف احتجاج، ٹریفک بلاک

وارڈن کے سینیٹری ورکرپرتشددکیخلاف احتجاج، ٹریفک بلاک

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ستھرا پنجاب کے عملہ کی ٹریفک پولیس وارڈن کی ویڈیو بنانے پر وارڈ ن ٹریفک پولیس کا ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکر پر تشدد ،ستھرا پنجاب کے ملازمین نے لاری اڈا کے قریب سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بلاک کر کے احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں 30منٹ احتجاج کے بعد ٹریفک بحال،بعدازاں تحصیل انتظامیہ نے صلح کرادی ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بالمقابل رورل ڈسپنسری لاری اڈا کے قریب ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن ایل پی جی گیس کے بڑے ٹینکر کا تیز رفتاری پر چالان کردیا تھا کہ روڈ پر صفائی کرتے ستھرا پنجاب کے عملہ نے ٹریفک پولیس کی موبائل فون پر ویڈیو بنانا شروع کردی ،توں وتکرارکے بعد ٹریفک پولیس وارڈن کے ستھرا پنجاب کے ایک ورکر کو تھپڑ رسید کر دیئے جس پر سٹی سمبڑیال میں کام کرنے والے تما م ستھرا پنجاب کے ملازمین کوڑ ا کرکٹ سے بھرے لوڈر رکشے اورمنی ٹرک لے کر روڈ پر آگئے اورٹریفک پولیس کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنا شروع کردیا ،تقریباً30منٹ روڈ بلاک کرنے سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں