ویگنوں میں ناقص گیس سلنڈر نصب، زندگیاں داؤپر
ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ و گردو نواح میں کھٹارا ویگنوں میں طلبہ کو ٹھونسا جانے لگا، حادثات کا خدشہ ویگنوں میں ناقص گیس سلنڈر نصب، بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، نوٹس لینے کا مطالبہ ،ڈسکہ اور اسکے گرد ونواح میں سکول ویگنوں کے ڈرائیور طلبہ وطالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ٹھونسنے لگے۔
ٹوٹی پھوٹی باڈی اور پھٹی پرانی سیٹوں پر مشتمل ویگنیں ،رکشہ جات ایل پی جی استعمال کر رہی ہیں، علاقہ بھر میں سکول ویگنیں خستہ حالت میں ہیں ،ان پر سفر کرنا انتہائی خطر ناک ہو چکا ہے ،ناقص گیس سلنڈر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ،ویگن میں سٹوڈنٹس کو بھیڑ بکریوں کی مانند ٹھونسا جاتا ہے جو بچوں کی زندگیاں خطرات میں ڈالنے کے مترادف ہے ،سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ سے مبر ایہ ویگنیں آزادا نہ سڑکوں پر موت بانٹتی نظر آتی ہیں ،شہریوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو اس بارے متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔