افواج پاکستان جذبہ شہادت سے سرشار ہے :اقبال گجر

افواج پاکستان جذبہ شہادت سے سرشار ہے :اقبال گجر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پوری قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور ٹھوس اقدامات کا اعلان کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

افواج پاکستان کا ایک ایک سپاہی جذبہ شہادت سے سرشار اور اسے پوری قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ڈکلیرڈ انٹرنیشنل دہشت گرد ہے جس نے سکھوں کو کینیڈا میں قتل کرایا اور بطور وزیر اعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث رہا نریندر مودی کا وجود ہی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی ملکیتی پانی پر کوئی حق نہیں رکھتا پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو بھارت کو اسکے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں