بلدیاتی اداروں اور اتھارٹیزمیں تعینات افسروں کیخلاف کرپشن شکایات پر کارروائی کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں اور اتھارٹیز میں تعینات افسر وں کے خلاف کرپشن و اختیارات سے تجاوز کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
افسر وں کے اثاثہ جات کی چھان بین کا بھی حکم دیدیا ۔مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی کرپشن کے ریجنل ڈائریکٹرز سے لوکل گورنمنٹ افسر وں کے خلاف زیرالتوا مقدمات و انکوائریوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ،کرپٹ افسر وں کو عہدوں سے ہٹا یا جائیگا، صوبائی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والی ایک خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کو الگ سے ٹاسک دیتے ہوئے رپورٹ تیار کرکے پنجاب حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،وزیر آباد اور نارووال سمیت دیگر اضلاع کے لوکل گورنمنٹ اداروں، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں اورمیونسپل کمیٹیوں ،اتھارٹیز اوردیگرملحقہ اداروں میں تعینات گریڈ 15سے گریڈ 19تک کے افسر وں کے کوائف اورمعلومات کے حصول کیلئے پرفارما بھجوائے گئے ہیں۔