حافظ آباد:بھا رتی آ بی جا رحیت کیخلاف ریلی اور سیمینار
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افواج پاکستان کے حق اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف جناح پبلک ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
اور فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد ااﷲ،اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر ،مقامی علمائے اکرام سید وسیم الحسن نقوی،مفتی محمد جمیل،علامہ غلام مصطفی سلطانی، حافظ محمد طیب گورائیہ،حافظ نعمان سعید،حاجی لیاقت زوار کھنو،صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد امجد ،صدر پریس کلب چودھری جاوید اسد،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد عثمان افضل چٹھہ، سیکرٹری علی رضا بھٹی،محمد مدثر عطاری،اسحق کھوکھر، سمیت اساتذہ، وکلا‘تاجروں‘ملازمین ،مسیحی برادری،میڈیا کے نمائندو ں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اپنے ملک،اسکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تمام پاکستانی اپنے تمام تر ذاتی اختلافات بھلا کر دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ بھارت جو آبی دہشتگردی اور جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے پاکستانی قوم اسے کسی صورت قبول کرتی ہے اور نہ ہی اس غیر قانونی اقدام کو کامیاب ہونے دیگی ۔