گلیوں ، بازاروں میں کوڑے کے ڈھیر : ستھرا پنجاب پروگرام شاہراہوں کی صفائی تک محدود

گلیوں ، بازاروں  میں  کوڑے  کے  ڈھیر  :  ستھرا  پنجاب  پروگرام  شاہراہوں  کی صفائی  تک  محدود

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ کا ستھرا پنجا ب جی ٹی روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کی صفائی تک محدود ،گلیوں ، بازاروں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ صفا ئی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا ،ٹھیکیدار کے پاس مشینری اور عملہ کی کمی کے باعث صفائی کی صورتحال میں بہتری آنے کے بجائے صورتحال بگڑنا شروع ہو گئی ہے ، افسر وں کو سب اچھا دکھانے کیلئے صفائی کرنے والی کمپنی نے جی ٹی روڈ سمیت اہم سڑکوں کی صفا ئی کو اولین ترجیح بنا رکھا ہے جسکے باعث سٹی اور صدر کے رہائشی علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو رہے ہیں ، کوڑے کے ڈھیروں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکھی اور مچھر کی بھی بہتات ہو چکی ہے ۔ صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے خالی پلاٹ کچرے سے بھرے پڑے ہیں ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے ناقص کا رکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں