آپریشن کلین اپ‘100تھڑے مسمار، 2افرادگرفتار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی، ریگولیشن سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ ،ماجد علی مہر،انکروچمنٹ انسپکٹر زبیر بٹ ،انکروچمنٹ انسپکٹر مون راٹھور کے ہمراہ۔۔۔
جی ٹی روڈ شیرانوالہ ریلوے پھاٹک ،پسرور روڈ،وحدت کالونی ،دیگاں والا بازار سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کے خلاف دبنگ آپریشن کلین اپ، تفصیلات کے مطابق100کے قریب پختہ تھڑے 30شیڈز مسمار2افراد گرفتار‘2دکانیں سیل کرکے تجاوزات کنندہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ نے کہا کہ اندرون شہر کے بازاروں میں کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائیگی ،جس دکاندار نے اپنی دکان کے آگے پھٹہ،پختہ تھڑا بنایا تو اس کی دکان سیل کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی اور اس کیساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔