حافظ آباد:محلہ مصری خان میں سیوریج کا پانی جمع
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )محلہ مصری خان میں گلی حاجی محمد یعقوب والی میں عرصہ درازسے کھڑاگنداپانی ستھراپنجاب پروگرام کامنہ چڑانے لگا جبکہ گٹروں اور نکاسی آب کے نالوں کی بندش سے تعفن پھوٹنے لگا جس کے خلا ف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ اورافسر وں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکی گلی میں عرصہ دراز سے کئی کئی فٹ گنداپانی کھڑا ہے اور اب گٹروں اور نالیوں کی بندش سے نہ صرف تعفن پھوٹ رہاہے بلکہ علاقہ مکین بیمار ہورہے ہیں جبکہ انکا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوچکا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے افسر وں وعملہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ محلہ مصری خان سے گندے پانی کو فوری نکلواکر علاقہ مکینوں کی دیرینہ پریشانی کا ازالہ کیا جائے ۔