فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز پارٹی کی استحکام پاکستان ریلی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج انڈیا کو نشان عبرت بنا دے گی ،پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ ہے ،شہید زوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹم بم اور محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر پاکستان کو مضبوط اور محفوظ ملک بنا دیا ۔
ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان سرحدوں پر چوکس کھڑے ہیں اور ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، اگر جنگ ہو ئی تو عوام فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف لڑینگے ۔ریلی سے پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر رہنما بائو ایوب مہر ، طارق محمود مغل ، مالک ورک ایڈووکیٹ ،علی اصغر ورک ،رانا ایوب علی خان ،ملک عارف ایڈووکیٹ ،ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ ،احد محمود رامے و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔