30معذور بچوں اور بڑوں میں وہیل چیئرز تقسیم

30معذور بچوں اور بڑوں میں وہیل چیئرز تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسسٹیو ڈیوائسسزایند وہیل چیئرزپروگرام کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور خصوصی افراد کی خدمت اور انہیں با اختیار بنانے میں ایک عظیم انسانی فریضہ ہے ۔

آج کی پُر وقار تقریب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔تقریب کا مقصد معذور افراد کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنا اور ان کے لیے نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی انکے ہمراہ تھے ،جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم سمیرا اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زیب النسا ،رابعہ افضل ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبیدرحمت ،کامران حسین اور 50سے زاہد معذور افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال نے بتایا کہ 30معذور بچوں اور بڑوں میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں اورابتک 300 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں‘15مئی تک ضلع بھر کے معذور افراد کی رجسٹریشن کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 215معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں