جنگی صورتحال کے تناظرمیں محکمہ سول ڈیفنس کو متحرک کرنے کے احکامات

جنگی صورتحال کے تناظرمیں محکمہ سول  ڈیفنس کو متحرک کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ،گجرات (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و کنٹرولر سول ڈیفنس نوید احمد نے حکومتی ہدایت پر موجودہ جنگی صورتحال کے تناظرمیں محکمہ سول ڈیفنس کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے ۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فیصل سلطان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے میں پہلے سے قائم کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹر(CC&RC) کو آپریشنل، مکمل طور پر تیاراور فعال بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات افضل حیات تارڑ کی زیر صدارت سول ڈیفنس افسر وں اور سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کی تیاریوں اور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں