حافظ آباد:سرکاری سکولوں کے طلبہ کو کتابیں نہ ملنے پرڈی سی متحرک
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلبہ کو کتابیں نہ د ئیے جانے کی خبرمیڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے نوٹس لے لیا۔
ویئر ہاؤسز میں پڑی کتابیں فوری سکولوں میں پہنچادی گئیں ،کئی کو نئی کتابوں کے سیٹ نہ مل سکے ۔ ایجوکیشن افسر وں نے ہیڈز کو طلبہ سے پرانی کتابیں لیکر باقی طلبہ کو دینے کی ہدایت کر دی۔