فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے :گجرات چیمبر
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر گجرات چیمبر آف کا مر س محمد منیر پشاوری نے اپنے آفس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ 7مئی کی رات بھارت نے اپنی بزدلانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، بھارتی افواج نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،پاک فضائیہ نے دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر د ئیے جس سے بھارتی غرور اور جنگی جنون کو شدید دھچکا پہنچا۔ یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے اور دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،گزشتہ شب انڈیا نے دوبارہ پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو ہماری افواج نے ناکام بنا دیا ، ہم اپنی افواج کو دشمن کے عزائم کو خا ک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔