ڈسکہ :بھارت کیخلاف فتح پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )بھارت کیخلاف شاندار فتح پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صوبائی وزیربلدیات میاں ذیشان رفیق، سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشا ۔۔
اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی ،سید داؤد بخاری ، ڈاکٹر رومان اشعر ودیگرنے کی ،سبزہلالی پرچم اٹھائے لیگی کارکن، تاجر برادری وکلا اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی، ڈھول کی تھاپ پر پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ، آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا،ریلی کے شرکا پرشہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان نے رات کے اندھیرے میں حملہ کابدلہ دن کے اجالے میں لیا اور بھارت کو دن میں تارے دکھا د ئیے جو بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا۔ریلی میونسپل آفس سے شروع ہوکر میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی، اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی۔