جماعت اسلامی کی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرریلی

جماعت اسلامی کی آپریشن  بنیان مرصوص کی کامیابی پرریلی

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانولہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی بہت مذاکرات ہوئے ۔۔

مگربھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا،پاک آرمی کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، آج ہماری بہادر افواج نے دشمن کو دکھا دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے یک جان ہیں، دشمن کی ہر سازش اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے پاک آرمی کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر و پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراحمد سہیل،محمد نذیراحمد،عثمان آصف بٹ، حنظلہ بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں