علی پور چٹھہ :نشہ آور اشیا کی سرعام فروخت، طلبہ کی زندگیوں کوخطرہ

علی پور چٹھہ :نشہ آور اشیا کی سرعام  فروخت، طلبہ کی زندگیوں کوخطرہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر) علی پورچٹھہ میں مضر صحت نشہ آور اشیا کی سرعام فروخت جاری ہے ۔ طالب علموں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ میں انڈین سپاری ، گٹکے ، شیشے کا سامان و دیگر نشہ آور اشیا کی کھلم کھلا فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل خصوصی طور پر نو عمر طلبا اس لعنت کا شکار ہو کر اپنی زندگیاں اور صحت تباہ کررہے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ عدلیہ اور حکومت پنجاب اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرچکی ہیں مگر تا حال یہ مکروہ دھندہ زور شور سے جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں