ایم ایس ایف کے نئے عہدیداروں کی نامزدگی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نئے عہدیدار نامزد کردیئے گئے ، ابوبکر سعید انور گجر تحصیل صدر اور امیر معاویہ چنڈھر سٹی نائب صدر مقرر کئے گئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، عرفان بشیر گجر ایم پی اے ، چودھری مدثر ستار انٹال صدر پی پی 69 اور اقبال صدیق سدھو سٹی صدر نے حسیب عارف سرا کی مشاورت سے ابوبکر سعید انور گجر کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا تحصیل صدر اور امیر معاویہ چنڈھر کو نائب صدر سٹی نامزد کیا ہے ۔