رواں سال چیمبر الیکشن نہیں ہونگے ‘ برسراقتدار گروپ خوش

رواں سال چیمبر الیکشن نہیں ہونگے ‘ برسراقتدار گروپ خوش

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سمیت ملک کے دیگر چیمبر آف کامرس کے آئندہ الیکشن رواں سال نہیں ہونگے ،چیمبر الیکشن کی مدت دو سالہ برقرار رکھنے کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا۔۔۔

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی موجودہ برسر اقتدار گروپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چیمبر آف کامرس کے الیکشن نئے بل کے مطابق اگلے سال 2026میں ہونگے ۔ موجودہ چیمبر کی رجیم دو سال پورے کرے گی۔نئے بل کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن کے جنوری 2025کے بل میں ترمیم کر کے چیمبر آف کامرس کے موجودہ عہدیداروں کی مدت مزید ایک سال بڑھ جائے گی۔مدت بڑھنے پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ویژن گروپ کے چیئرمین نعمان الحق پھلروان ودیگر تمام عہدیداران نے ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کا شکریہ ادا کیا ہے ،جن کی کاوشوں سے گوجرانوالہ سمیت ملک بھر کے چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں کا دورانیہ دو سال کا ہوا ہے ۔فیصلہ سے کاروباری برادری بہت خوش ہے اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کو صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں