ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شروع ، دسمبر میں مکمل ہوگا

 ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شروع ، دسمبر میں مکمل ہوگا

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر افضل منشا ،ڈاکٹر رومان اشعرودیگر بھی موجود تھے ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ سپورٹس کمپلیکس15کروڑ روپے کی لاگت سے اسی سال دسمبر میں مکمل ہو گا ،سپورٹس کمپلیکس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے ڈسکہ کیلئے تحفہ ہے ، وزیراعلیٰ نے ڈسکہ کیلئے 10ارب روپے کی گرانٹ منظور کی ہے جس سے ڈسکہ تعمیر اور ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،ڈسکہ میں نوازشریف سٹیڈیم ہو، شہبازشریف پارک ہو یا جتنے بھی کام ہوں وہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ملیں گے ،ڈسکہ میں روڈز کی جلد تعمیر کرکے سستی شہرت حاصل کر سکتا تھا لیکن پہلے سیوریج کی تعمیر نو اورتجاوزات جیسے بڑے کام شروع کیے تاکہ ڈسکہ میں اگلے 30 سے 40 سال کام کرنے کی نوبت نہ آئے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نارتھ زون پنجاب اعزاز شیرازی، چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد، سینٹری انسپکٹر بلدیہ ڈسکہ چودھری محمدیوسف بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں