علی پور :موٹرسائیکل میں پٹرول ڈالتے آگ بھڑک اٹھی

علی پور :موٹرسائیکل میں پٹرول ڈالتے آگ بھڑک اٹھی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ سوئیاں اڈا کے پاس موٹرسا ئیکل میں پٹرول ڈالتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر لوگ فوری طور پر آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو گئے ۔

علاقہ بھر میں غیرقانونی منی پٹرول کی مشینیں لگا کر مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔یاد رہے کہ علاقہ میں گیس ریفلنگ کے دوران افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، ماضی قریب میں غفاری چوک پر ری فلنگ کے دوران خطرناک دھماکے میں بیسیوں سلنڈر پھٹ گئے ،نزدیکی گورنمنٹ سکول کی دیوارزمین بوس ہو ئی،بجلی کے پول اور تاریں بھی دھماکے اور آگ کے شعلوں کی زد میں آگئے تھے ،شہری حلقوں نے کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ ان غیر قانونی ریفلنگ ، منی پٹرول پمپ مافیا کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں