راہوالی :میاں بیوی ، ٹھیکیدار ، حکیم سے لاکھوں کی ڈکیتی

راہوالی :میاں بیوی ، ٹھیکیدار ، حکیم سے لاکھوں کی ڈکیتی

راہوالی( نمائندہ دنیا )ڈاکو گن پوائنٹ پر میاں بیوی ،ٹھیکیدار ،حکیم و دیگر شہریوں سے لاکھو ں روپے نقدی ،موٹر سائیکل ،موبائل فون چھین کر فرار ۔۔

 جبکہ ڈیرہ پر چھ لاکھ روپے مالیتی وچھا ،کٹاچوری پیر عبداﷲ شاہ گگھڑمنڈی کا رہائشی احمد شعیب اپنی فیملی کے ہمراہ پیزا کھانے راہوالی بسواری موٹر سائیکل آیا اور موڑ سائیکل مالیتی 65ہزار باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گیا ، نامعلوم چور جلال بلگن کے رہائشی محمد اعظم کے ڈیرہ پر سے رات کو نامعلوم چو ایک عدد وچھا ایک عدد کٹا مالیتی چھ لاکھ روپے کے چرا کر لے گئے ۔ محلہ مدینہ کالونی کا رہائشی حکیم محمد عمران اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ دن دو بجے کے قریب دو کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاہک کے روپ میں آئے اور آتے ہی اسلحہ تان لیا ،اسلحہ کے زور پر نقدی اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،گگھڑمنڈی کا رہائشی محمد عمیر اپنی بیوی کے ہمراہ گوجرانوالہ سے رات دس بجے واپس گھر جارہا تھا کہ ڈی ایچ اے گوجرانوالہ گیٹ کے قریب دو کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اور گن پوائنٹ پر نقدی 40ہزار روپے ،اے ٹی ایم ،شناختی کارڈ اور موبائل فون مالیتی25ہزار روپے کا چھین کر فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں