وفاقی محتسب کی ہدایت پر ایڈوائزر شاہد لطیف آ ج سیالکوٹ ایئر پورٹ کا معائنہ کرینگے

وفاقی محتسب کی ہدایت پر  ایڈوائزر شاہد لطیف آ ج سیالکوٹ  ایئر پورٹ کا معائنہ کرینگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وفاقی محتسب پاکستان کی ہدایت کے مطابق شاہد لطیف خان ایڈوائزر انچارج اور۔۔

 عارف خان کنڈی انویسٹی گیشن آفیسر، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ علاقائی دفتر گوجرانوالہ آ ج صبح 10بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا معائنہ کریں گے ۔اس موقع پر معزز افسر ایئرپورٹ پر موجود مسافروں سے ان کے مسائل کے بارے میں استفسار کریں گے ، مختلف ایجنسیز کے نمائندوں اور شہریوں سے ملاقات کے ذریعے انکے مسائل جان کر موقع پر موجود افسر وں کو فوری حل کیلئے ہدایات جاری کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں