انتظامیہ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملد رآ مد میں ناکام

 انتظامیہ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملد رآ مد میں ناکام

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انتظامیہ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملد رآ مد کرانے میں ناکام ہو گئی۔۔

، پنجاب حکومت کے سستی روٹی اوربیکری آئٹمزکی فراہمی کے دعوے کھوکھلے نکلے ، سمبڑیال شہر اور گردو نواح میں سستی روٹی اوربیکری آئٹمز بریڈ ، رس وغیرہ کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا د ئیے گئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے سستی روٹی کی فراہمی کے واضح احکامات کے با وجود تحصیل بھر میں نانبائیوں اور تنور والوں نے احکامات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ، شہر بھر کے تنوروں اور ہوٹلوں پر روٹی من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے جو کہ 15 سے 25 روپے فی روٹی تک وصول جبکہ نان 25 سے 30 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اور بیکریوں پر بریڈ ،رس اوردیگر آئٹمز مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جبکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو چکی ہے اس صورتحال کے باوجود تنور ،ہوٹل اوربیکری مالکان زیادہ قیمتیں وصول کر کے حکومتی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ہوٹل مالکان اور نانبائی اپنی مرضی چلا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور سرکاری نرخوں پر روٹی اوربیکری آئٹمز کی دستیابی کو یقینی بنائے ، اس حوالے سے جب کچھ نانبائیوں اوربیکری مالکان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں مہنگائی اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں