اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا دورہ امتحانی مرکز ، سہولیات کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین وِرک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے جیل روڈ پر قائم انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔۔
دورے کا مقصد طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امتحانی ماحول کا جائزہ لینا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور پینے کے صاف پانی، پنکھوں کی دستیابی، بیٹھنے کے مناسب انتظام، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے سے گفتگو کی اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ امتحانات کا شفاف انعقاد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔