مسلم روڈپر تجاوزات کے خلاف کارروائی ، 100 سے زائد تھڑے مسمار

مسلم روڈپر تجاوزات کے خلاف  کارروائی ، 100 سے زائد تھڑے مسمار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی عملہ نے مسلم روڈپر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔

 مین روڈ پر واقع د کان کے آ گے تعمیر100سے زائد پختہ تھڑے ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کر دئیے ، 150کے قریب عارضی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ۔چیف آ فیسر حیدر علی چٹھہ نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے اور جہاں پر بھی تجاوزات ہوگی اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ہیوی مشینری کو استعمال میں لایا جائے گا اور تجاوزات کنندہ کی دکان سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں