ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ کمبائنڈ سٹار کلب نے جیت لیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جناح سٹیڈیم میں جاری دسواں مظہر میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میں ینگ کمبائنڈ سٹار کرکٹ کلب نے قذافی لائنز کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔
قذافی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ، جواب میں ینگ کمبائنڈ کرکٹ کلب نے ہدف 16ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فلک شیر کو 3 کھلاڑی کو آئوٹ کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ نعمان بٹ، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سہیل منیر بٹ اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار شاہ تھے ۔