راہوالی:جی ٹی روڈ کیساتھ جوہڑ ،راہگیروں کو مشکلات

راہوالی:جی ٹی روڈ کیساتھ جوہڑ ،راہگیروں کو مشکلات

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ پیروشہید کے قریب جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کیساتھ بنے ہوئے گندے پانی کے جوہڑو ں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے علاقہ کے عوام اور راہگیروں کیلئے بیماریاں پھیلنے کا سبب بننے لگا۔

 قریبی آبادی کے لوگ کار شوروم اور شاپنگ مال میں خرید و فروخت کے لیے آنے جانے والے لوگ اس گندے پانی کے جوہڑوں سے اٹھنے والی شدید بدبو اور تعفن سے پریشان رہنے لگے ،کیوں کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے اس گندے پانی کے نکاس کا عرصہ دراز سے کوئی انتظام نہیں کیا جارہا جس سے ایک طرف علاقہ مکین پریشان ہیں دوسری طرف ان شاپنگ مالز، کار شورومزپر آنے جانے والے خریدار بھی پریشان رہنے لگے جبکہ اس گندے پانے کے مسلسل کھڑے رہنے کی وجہ سے سروس روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ٹریفک حادثات کا موجب بننے لگا۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں