43ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفد کا آر پی او آ فس گوجرانوالہ کا دورہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 43ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس اسلام آبادکے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا ، سی پی او گوجرانوالہ نے شرکا وفد کو ریجن بھر کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
وفدکو بتایا گیا کہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اور کرائم کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ۔ آخر میں سی پی او رانا ایازسلیم نے وفد کوگوجرانوالہ ریجن پولیس کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔