پی پی 52 کا ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی جیتے گی:رانا محمود

پی پی 52 کا ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی جیتے گی:رانا محمود

ڈسکہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 73رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پی پی 52 کا ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی جیتے گی، راحیل کامران چیمہ کی جیت یقینی ہے۔

 پی پی 52 کے غیور عوام جیالے کو کامیاب کرائیں گے ، بھٹو شہید نے پاکستان کو جو ایٹمی قوت بنانے کا تحفہ دیا تھا اس کی وجہ سے دشمن کے دانت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کٹھے ہو چکے ہیں بھارت کو علم ہو چکا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان کے ساتھ پنگا لے گا تو اس کو منہ کی کھانا پڑے گی، مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے جیالوں کو کامیاب کرانا ہوگا اور بلاول کی ملک بھر میں حکومت لانی ہوگی۔رانا محمود اشرف نے لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف رٹ پٹیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں میں سیاست کرنیوالے انکی عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہیں، بلاول بھٹو کے بطور چیئرمین انتخاب کی توثیق الیکشن کمیشن بھی کر چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گمراہ کن پٹیشن کا مقصد سیاست کو آلودہ کرنے کے سوا کچھ نہیں،پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کو ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں