پولیو مہم کے بعد دودن کیچ اپ سرگرمیاں کرنے کافیصلہ

پولیو مہم کے بعد دودن کیچ اپ سرگرمیاں کرنے کافیصلہ

گجرات ( سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 26 تا 28 مئی پولیو ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے بعد 29 اور 30 مئی کو دو دن کی کیچ اپ سرگرمیاں بھی کی جائیں گی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 5,14,982 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جب کہ ان میں سے 4,63,484 بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔ضلع کی 119 یونین کونسلز میں یہ مہم چلائی جائے گی، جس کے لیے 121 یو سی ایم اوز، 419 ایریا انچارجز، 122 فکسڈ ٹیمز، 2208 موبائل ٹیمز اور 33 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، ٹیمز کی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور ہر بچے تک رسائی حاصل کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں