علی پورچٹھہ:مچھلی فارم کے قر یب خاتون کی لاش بر آ مد

علی پورچٹھہ:مچھلی فارم کے  قر یب خاتون کی لاش بر آ مد

وزیر آباد‘علی پورچٹھہ(نامہ نگار ‘تحصیل رپورٹر )رکھ کلاں روڈ سے 32 سالہ نامعلوم عورت کی لاش برآمد ہوئی جوفش فارم کے پاس پڑی ہوئی تھی۔۔۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پو لیس نے تحویل میں لیکر کارروا ئی شروع کر دی ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو تیزدھار آلہ سے قتل کیا گیا ، لاش 18 سے 24 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے ، پولیس نے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں