مستقل ہونیوالے 229 واسا ملازمین میں آرڈر زکی کاپیاں تقسیم

مستقل ہونیوالے 229 واسا  ملازمین میں آرڈر زکی کاپیاں تقسیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مستقل ہونیوالے 229 واسا ملازمین میں آرڈرز کی کاپیاں دینے اور ای او بی آئی ۔۔

سوشل سکیورٹی میں واسا ملازمین کی رجسٹریشن کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق گریڈ 1تا16میں وردیوں کی تقسیم اور ملازمین کوموٹر سائیکلیں دینے کیلئے پنجاب بینک کے ساتھ ایم او یو سائن کیاگیا ۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے خطاب میں کہا کہ ہمار ے ڈیپارٹمنٹ کا کام سروس دینا ہے عوام کے ٹیکسوں سے ہم کو سیلری ملتی ہے ،ہم عوام کے خادم ہیں، ملازمین کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں