ظلم کے خلاف خامو ش نہیں بیٹھیں گے :نا صر چیمہ

ظلم کے خلاف خامو ش نہیں  بیٹھیں گے :نا صر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے پی پی ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے علاقہ معززین و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جاری جدوجہد رنگ لارہی ہے۔

قوم کا ہر طبقہ پارٹی قیادت کے اصولی موقف غلامی کی زندگی سے موت قبول ہے کی کھلی تائید کررہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کا مزید خون نچوڑنے کے درپے ہیں ہم اس ظلم کے خلاف خامو ش نہیں بیٹھیں گے پی ٹی آئی عوام کی ترجمان بن کر ناانصافی و جبر کیخلاف بھر پور جدوجہد کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں