تتلے عالی:ریڑھیوں کے با عث اہم شاہراہوں پر ٹریفک مشکلات
تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ۔تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تتلے عالی کی مرکزی انجمن تاجراں کی سفارش پرنوشہرہ ورکاں روڈقبرستان کے قریب ریڑھی بازار قائم کر دیا۔
لیکن ریڑھیاں بازار کے بجائے مین چوک تتلے عالی،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،کامونکی روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ پر کھڑی ہیں جس کے باعث میں ٹریفک مشکلات جوں کی توں ہیں ۔اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے خوانچہ فروشوں کی وجہ سے تجاوزات قائم ہیں انہیں ریڑھی بازار میں خریدوفروخت کاپابند کیا جائے ۔