جانوروں کی قیمتیں آ سمان سے باتیں کرنے لگیں ،خرید وفروخت کم
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں جانوروں کی خرید وفروخت میں کمی ’بیوپار ی گاہکوں کی راہ تکنے پر مجبور ہوگئے۔
مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں نہیں آرہا جس کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی ہے اور جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ اس بار زیادہ تر لوگ قیمتیں پوچھ کر چلے جاتے ہیں بہت کم لوگ ہی خریداری کررہے ہیں جس وجہ سے بڑی تعداد میں جانور کھڑے ہیں،گزشتہ برس جس جانور کی قیمت 60 ہزار روپے تھی اس سال ڈبل قیمت مانگی جا رہی ہے ۔