سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کااعلان

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کااعلان

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔

۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پروموشن کے بعد تقرری کے منتظر اور باہمی تبادلوں کے منتظر اساتذہ آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ شیڈول کے مطابق ای ٹرانسفر کے لیے درخواست دینے کی تاریخ 11 جون تا 15 جون مقرر کی گئی ہے ، جب کہ اعتراضات کی جانچ پڑتال اور فیصلے 16 جون سے 19 جون تک کیے جائیں گے ۔ اساتذہ کے تبادلہ احکامات 21 جون کو جاری کیے جائیں گے ۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ تمام ترقی پانے والے اساتذہ کوایس آئی ایس پر ٹیگ کرائیں۔پالیسی کے مطابق اگر کوئی ترقی پانے والا یا ڈسپوزل پر موجود استاد اپنی ترجیحات بر وقت یا مناسب تعداد میں جمع نہ کرا سکے تو اسے دستیاب خالی اسامیوں پر خود کار نظام کے ذریعے تعینات کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں