حافظ آباد:ڈاکٹر نہ ہونے پر پوسٹمارٹم میں گھنٹوں تاخیر

حافظ آباد:ڈاکٹر نہ ہونے پر پوسٹمارٹم میں گھنٹوں تاخیر

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )نواحی قصبہ سوئیانوالہ میں ایک شخص کو تشدد کرکے قتل کرنے والے خطرناک ملزم سمیت پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے 3 افرادکیخلا ف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش کئی گھنٹے تک پوسٹمارٹم کے لئے پڑی رہی جس پر لواحقین ہسپتال میں ڈاکٹر ز نہ ہونے اور بروقت پوسٹمارٹم نہ کئے جانے کیخلاف سراپا احتجاج بنے رہے ۔تھانہ ونیکے تارڑ میں درج ایف آئی کے مطابق مقتول طارق محمود اور ملزم زین عرف جانی ولد محمود کے مابین موبائل کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر ملزم زین عرف جانی طارق کو اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں اس نے طارق کو بجلی کے ننگے تاروں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے ملزم زین عرف جانی آئس کے نشہ کا عادی ہے وہ چار سال قبل اپنے باپ کو بھی قتل کرچکا ہے اور کئی افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرچکا ۔ مقتول کی بہن صائمہ نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی ، ڈی آئی جی گوجرانوالہ، ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں